پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

وڈیروں نے بے حسی کی انتہا کردی، انسانوں کو چھوڑ کر فصل بچانے میں لگ گئے

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

مورو (این این آئی)سندھ کے شہر مورو میں وڈیروں نے بے حسی کی انتہا کردی، انسانوں کو چھوڑ کر گنے کی فصل بچانے میں لگ گئے۔مورو میں وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے آٹے سے بند باندھے جارہے ہیں۔مورو میں سیلابی صورتِ حال سے تین چار دیہات کے پانچ سے سات ہزار افراد متاثر ہیں۔نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں مکمل ڈوب چکا ہے جبکہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔خیرپور ناتھن شاہ سے بھی زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی۔ تین سے چار فٹ پانی موجود ہونے کے باعث لوگ خود ہی جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔  دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سیلاب نے سندھ مکمل تباہ و برباد کردیا، بے یارومددگارلوگ مدد کوپکارتیرہیں لیکن حکمرانوں کی روایتی بے حسی ختم نہ ہوئی۔ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کے کیلے کی فصل کو بچانے کیلئے بارش کے پانی کا رخ گاں کی طرف موڑدیا گیا۔ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کر صوبائی وزیر کے کارنامے کو اجاگر کیا اور بتایا شرجیل میمن کی فصل سے مشینری لگا کرپانی گاؤں کی طرف چھوڑاجارہا ہے،دوسری جانب فریال تالپور کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور نے متاثرین میں پچاس پچاس روپے تقسیم کیے

اور پھر تالیوں کی گونج میں واپس روانہ ہوگئے،سکھر کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے کو لوگوں نے روک کر کہا سائیں چلے ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…