پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

زیادہ شادیاں مردوں کا دل کمزور کرسکتی ہیں:نئی تحقیق

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔
دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ چار گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے امراض اور کثرت ازدواج کے درمیان نمایاں تعلق ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا ہےکہ بیویوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں کی بیماریاں ‘کورنری ہارٹ ڈیزیز’ (CHD) کی تعداد اور شدت کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔
کورنری آرٹریز دل کی اوپری سطح پر شریانوں کا جال ہے جن کے ذریعے دل اپنے لیے آکسیجن سے بھراخون حاصل کرتا ہے لیکن کورنری شریانوں کے ریشوں پرچربیلا مواد جمنے کی وجہ سے خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ عام طور پر اس بیماری کی علامات انجائنا (سینہ کا درد) دل کا دورہ اور ہارٹ فیل ہے۔ سعودی ماہر امراض قلب کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کو ایک سے زائد گھرانوں کو چلانا پڑتا ہے جس سے جذباتی اخراجات اور معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ اسکی صحت متاثر کرتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…