پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج تشکیل

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے بیشتر افراد تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ سے لے کر ورزشوں تک کا طریقہ اپناتے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر ایک چیز ایسی ہے جو اس مشکل کو حل کرسکتی ہے۔جی ہاں کیا آپ کو معلوم ہے کہ موٹاپے سے بچاﺅ کا نسخہ تو آپ کے باورچی خانے میں ہی موجود ہوتا ہے؟ اور وہ ہے مرچ۔آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔
مرچیں جسم میں جاکر معدے کو بھر دیتی ہیں اور ایسے اعصاب کو سرگرم کردیتی ہیں جو جسم کو کہتے ہیں کہ بہت کھالیا اور زیادہ کھایا ممکن نہیں رہتا۔تحقیق کے مطابق مرچوں میں جسم میں ریسیپٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں۔محقق پروفیسر ایمنڈا پیج نے بتایا کہ مرچیں پیٹ بھرنے کا احساس بڑھا دیتی ہیں اور یہ سرگرمی کسی بھی قسم کی مرچ کھانے سے شروع ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن سے پریشان افراد اگر مرچوں کا استعمال زیادہ کرنے لگے تو وہ خودبخود کم غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور اس سے موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اب ہم اس تحقیق میں ریسپٹرز کی سرگرمیوں کی تحقیقات کریں گے تاکہ موٹاپے کی وباءپر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…