ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2015 تمام ٹیموں کیلئے دشوار ہوگا، ظہیر عباس

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ۔۔۔۔ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 تمام ٹیموں کیلئے دشوار ہوگا، ایسے میں پاکستانی ٹیم کے بارے میں پیشگوئی کرنا ا سان نہیں ہے۔ظہیر عباس کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو کامیابی کیلئے جلد کنڈیشنزسے ہم اہنگ ہونا پڑے گا، اگر گرین شرٹس کو میگا ایونٹ جیتنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، اسٹریلیا میں وکٹیں مختلف باؤنسی اور تیز ہوں گی، عمدہ کارکردگی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے خود کو کتنی جلدی ہم اہنگ کرپاتی ہے، ابھی ہم اس بابت کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے۔981 کی ورلڈ سیریز میں سڈنی میں کینگروز کے خلاف 108 کی اننگز کھیلنے والے ظہیرعباس نے مزید کہا کہ اسٹریلیا میں فتح کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے، وہاں تمام وکٹیں مشکل ہیں اور ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی پیش کرنا ہوگی، میں امید رکھتا ہوں پاکستان ان کنڈیشنز میں اچھا کھیل دکھائے گالیکن ہم کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہماری ٹیم ہمیشہ سے ناقابل پیشگوئی رہی ہے۔ظہیر عباس نے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے پر یواے ای کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں پر کرکٹ کا معیار بہتر ہوگیا، یہ خوش ائند بات ہے کہ مزید ٹیمیں بھی میگا ایونٹ میں شریک ہونے جارہی ہیں، اسی کے ساتھ ہمیں یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے کہ یواے ای کی ٹیم میں کئی پاکستانی نڑاد پلیئرز بھی شامل ہیں، ظہیرعباس نے اس سلسلے میں پاکستانی کوچز عاقب جاوید اور مدثر نذر کو داد دی جنھوں نے یواے ای کی کارکردگی کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…