جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگر پیچھے کے حکم کا اشارہ نیوٹرلز کی جانب ہے تو ہمیں واضح کیا جائے کہ آپ نیوٹرلز ہیں یا نہیں، عمران خان

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جسے کمزور کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے اگر تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش

کی گئی تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں ہمارے خلاف ہر کاروائی کے بعد ہمیں بتایا جاتا ہے کہ پیچھے سے حکم ہے اگر پیچھے کے حکم کا اشارہ نیوٹرلز کی جانب ہے تو ہمیں واضح کیا جائے کہ آپ نیوٹرلز ہیں یا نہیں ہر طرح کے پلان سے آگاہ ہونے کے باوجودہم نے لیاقت باغ سے حقیقی آزادی کے سفر کا آغازکر دیا ہے اب چاہے مجھے نااہل کریں یا جو بھی کر لیں میں قوم کو اکٹھاکروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ سے حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز کررہا ہوں لیاقت باغ تاریخی جگہ ہے یہاں لیاقت علی خان نے قائد اعظم کے ساتھ جدوجہد میں اپنی جان دی تھی میں آج راولپنڈی سمیت ملک بھر کے عوام کوتیار کرنے آیا ہوں اگر قوم کھڑی نہیں تو ایسے لوگوں کی غلامی کرے گی میں آپکے پاس مانگنے نہیں جگانے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے نیوٹرلز سے مخاطب ہوں کہ جب 25مئی کو پولیس نے ہم پر تشدد کیا پولیس کے اندر مجھے بتایا گیا کہ پیچھے سے حکم تھا یعنی نیوٹرلز کا حکم تھا انکو پھینٹا لگاؤ چیف الیکشن کمیشن ہر فیصلہ ہمارے خلاف دیتا رہا اندر سے خبر آئی کہ پیچھے سے حکم تھا،بوٹ کا حکم ہے پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے آپکا نام کیوں آتا ہے میں یہ سوال پوچھتا ہوں

کون کس کو بدنام کرتا ہے ہمیں پیغام آتا ہے میرے گھر کوئی ملنے آتا ہے اسکو ایجنسی سے فون آتا ہے کیوں ملنے گئے تھے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نیوٹرل ہیں یا نہیں ہیں اگر آپ نے ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تو کیا قوم انکو چور سمجھنا چھوڑ دے گی مسٹر وائی جو اسلام آباد آیا ہے مجھے انکا پتہ ہے انکا کیا پلان ہے جو کرنا ہے کرو میں ساری قوم کو اکٹھا کرونگاآپ نا اہل کرینگے جو بھی کرینگے

پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو کمزور کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے اگر آپ نے پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا تو سری لنکا جیسا حال ہونا ہے اس وقت آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ صاف و شفاف الیکشن ہیں قوم چوروں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے آج سفید پوش لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرپارہے میں نے 5

فیصد سبسڈی دلوائی تھی ہماری انڈسٹری جو تیزی سے ترقی کررہی تھی انہوں نے مہنگائی کرکے غریب کا چولہا بجھادیا فضل الرحمان کی قیمت بھی بڑھائی سارے چوروں نے شور ڈالا عمران خان نے مہنگائی کردی انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ساتھ جوہورہا ہے مجھے عوام کی فکر ہے جہاں اقتدار میں چور بیٹھے ہوں انکو صرف عوام کی طاقت شکست دے سکتی ہے جب تک قوم کو حقیقی آزادی نہیں دلواتا

سڑکوں پر رہونگا کیوں بیرونی سازش کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا گیا کیا قوم بتائے کہ کیاعمران خان منی لانڈرنگ کررہا تھایا ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر اپنے بنگلے بنا رہا تھاانہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آیا 16 فیکٹریاں بنا چکا تھا ہماری حکومت اس لئے ختم کی گئی کیونکہ عمران غلامی نہیں کرنا چاہتا تھا عمران خان آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا میں نہیں چاہتا تھا پاکستانی قوم امریکی جنگ

میں چلی جائے ہمارے80 ہزار لوگ امریکی جنگ میں چلے گئے اگر روس سے مجھے 30 یا40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول مل رہا تھا تو کیوں نہ لیتا اگر ہندوستان روس سے پٹرول خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں خرید سکتے ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے ہم دوسروں کی جنگوں میں شامل ہوکر تباہی کرتے ہیں 400 ڈرون حملے ہوئے 45لاکھ قبائلی نقل مکانی کرگئے تھوڑے سے ڈالروں کیلئے ملک کو تباہی

کی طرف لے جایا گیا افغانستان میں امریکی فوج کی مداخلت کے خلاف تھا جب امریکہ افغانسان سے گیا تو انکے اپنے لوگوں نے کہا کہ عمران خان صحیح کہتا تھا امریکہ کو نواز شریف جیسے لوگ چاہئیں جو پرچیاں لے کر حاضر ہوجاتے ہیں پہلی دفعہ پاکستان کا وزیراعظم او آئی سی اور اقوام متحدہ میں جاتا ہے میں پاکستان کا پہلا وزیر اعظم ہوں جس نے بین الاقوامی فورمز پر اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی کی

مجھے فخر ہے 15 مارچ کو اقوام متحدہ نے اینٹی اسلامو فوبیا ڈے منانے کا اعلان کیا17 سال بعد پاکستان کی گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا انہوں نے کہا کہ میری ھکومت کے خلاف سازش ہوئی کیونکہ انکو چیری بلاسم چاہئے تھاانہوں نے کہا کہ پیمراکی جانب سے عمران خان کی تقریر کی لائیو کوریج پر پابندی شرمناک ہے جس پر پیمرا کو خود شرم آنی چاہئے انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ہماری

فوج کو کون لوگ بدنام کر رہیں ہے وہ سن لے عمران خان ہار نہیں مانے گا آج میرے ملک میں باقاعدہ مہم چل رہی ہے اس مہم کا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے وہ پاکستان بنانا ہے جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا میرے نبی نے 1500 سال پہلے کہا تھا تم سے پہلے بہت ساری قومیں تباہ ہوئی ہیں اگر ہم ایک قوم نہ بن سکے تو ہم بھی تباہی کی طرف

جائینگے پاکستان میں بڑا آدمی چوری کرتا ہے اسکو کوئی نہیں پکڑتا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مرغی کی قیمت 160 روپے فی کلو تھی آج مرغی کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلوپہنچ گئی ہمارے دور میں پٹرول 150روپے لیٹر تھا آج 234روپے ہے انڈا ہمارے دور میں 150 روپے درجن تھا آج 215درجن کو پہنچ چکا ہے مسور کی دال ہمارے دور میں 157روپے تھی اور آج 300 روپے کلوہے

پیاز ہمارے دور میں 44 روپے تھا آج 86 روپے کلوہے ہمارے اوپر قرضے چڑھے تھے قرضے اتارنے کیلئے دولت میں اضافہ کرنا پڑتا ہے ہمارے دور میں ریکارڈٹیکس ریکوری ہوئی ہمارے دور میں ایکسپورٹ 3.2 ارب ڈالر تھی آج 2.5 ارب ڈالر پر آگئی موجودہ حکمران سعودی عرب، امریکہ اور یو اے ای سے پیسے مانگنے کے لئے آرمی چیف سے فون کروارہے ہیں لیکن ان کو سب چور سمجھتے ہیں

اسلئے آرمی چیف سے فون کرواتے ہیں اس ملک کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہے انہوں نے25 مئی کو ہمارے اوپر ظلم کیا دہشت پھیلانے کیلئے ہم نے 17 جولائی کو انکو شکست دے دی چیف الیکشن کمشنر نے حمزہ اور مریم کی پوری خدمت کی اور ہر طرح کی دھاندلی کے باوجود ہم نے انکو شکست دی انکو خوف ہے اگر الیکشن کروائے عمران خان تو دو تہائی اکثریت لے جائے گا اب یہ تحریک انصاف

کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس دن اگر ڈی چوک میں جلسہ ختم نہ کرتا رات کو خون بہنا تھا میں نے ڈی چوک سے دھرنا اسلئے ختم کیا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا ملک کا نقصان اور توڑ پھوڑ ہوجس طرح پولیس اور رینجرز نے شیلنگ کی اگلے دن انتشار ہونا تھا انہوں نے فیصلہ کیا تحریک انصاف کو دبایا جائے کارکنوں پرمقدمات بنائے مسٹر ایکس کو لاہور اور مسٹر وائی کو اسلام آباد لایا گیا شہباز گل کو

پکڑ کر ننگا کرکے مارا گیا شہباز گل ایک پروفیسر ہے وہ اپنے ملک کیلئے یہاں آیا شہباز گل نے کتنا بڑا جرم کیا تھا اسکے ڈرائیور اوربیوی کو پکڑ کر لے گئے شہباز گل کی تصویریں بنائی گئیں جنہوں نے شہباز گل کے ساتھ یہ سب کیا انکی فیملی کے ساتھ ایساہو تووہ کیا کرینگے انہوں نے جو سلوک کیا یہ جانور بھی نہیں کرتے شہباز گل پر تشدد کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں مجسٹریٹ صاحبہ زیبا جب

ایک آدمی تشدد کرکے آپکے پاس لایا گیا آپ نے دوبارہ اسکو پولیس کے حوالے کیا یہ جو جج کا رتبہ ہے اسکے ساتھ آپ نے انصاف نہیں کیا آزاد ملکوں میں یہ نہیں ہوتا یہ سب غلام ملکوں میں ہوتا ہے شہباز گل سے زیادہ تلخ باتیں فوج کیخلاف نواز شریف اورخواجہ آصف نے کی ہے انکو کوئی اسلئے نہیں پکڑتا کیونکہ وہ طاقتور ہیں لوگ جج بنیں اور فیصلہ کریں فوج کیخلاف تلخ باتیں کس نے کی ہیں ننگا کرکے

کسی کے اوپر تشدد کرنا انسانوں کے معاشرے میں نہیں ہوتا انکی گیم یہ ہے کہ شہباز گل بساط بنایا جائے اے آر وائی کو اسلئے بند کیا گیا تاکہ تحریک انصاف کا موقف عوام تک نہ پہنچے پیمرا سے پوچھتا ہوں عمران خان کا کیا قصور ہے کہ وہ چوروں کو تسلیم نہیں کرتا آج ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے ملک اسطرح نہیں چلتے بلوچستان، راجنپور اور سندھ کے لوگ جو سیلاب میں ہیں کے پی حکومت اور پنجاب حکومت کو کہتا ہوں انکی مدد کریں انہوں نے کہا کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت قوم کومبارک ہو۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…