ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

پہلی پاکستان سپر لیگ ،مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 26  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی پاکستان سپر لیگ آئندہ سال 4سے 24فروری تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے درمیان مجموعی طور پر 24میچز کھیلے جائیں گے،بھارت کے سوا دیگر تمام ممالک کے قابلِ ذ کر کرکٹرز نے سپر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے،اس کے علاوہ متعدد غیرملکی کوچز بھی سپر لیگ میں دلچسپی رکھے ہوئے ہیں۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ بھی موجود تھے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اگلے سال 4فروری کو دوہا قطر میں ہوگی جو 24فروری تک جاری رہے گی ۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کراچی ،کوئٹہ ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور شامل ہیں ۔ہر ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دنیائے کرکٹ کے چار چار ٹاپ کھلاڑی شا مل ہوں گے ۔ ان ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 24میچز کھیلے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل آئی سی سی کا منظور شدہ ٹورنامنٹ ہے اور اس میں انٹرنیشنل ایمپائر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ اب تک دنیا ئے کرکٹ کے 40اہم کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن میں کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے چار ،سری لنکا ،ساﺅتھ افریقہ ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ کے دو دو اورآسٹریلیا اور انگلینڈ کے بھی کھلاڑی شامل ہیں۔تاہم ان میںبھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہو گا کیونکہ ان کا بورڈ کھلاڑیوں کو اجازت نہیں دے رہا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک ملین ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ پانچ ٹیموں کی فرنچائز خریدنے کے لئے بھی 10بڑی پارٹیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، ہر پارٹی اپنی ٹیم اور سپورٹنگ سٹاف پر ایک ملین ڈالر کی رقم خرچ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے فرنچائز کی فروخت لاہور میں ہوگی اورپی ایس ایل کے انعقاد سے ہمارے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ تین مہینوں میں فرنچائز، براد کاسٹر ز اوراسپانسروغیرہ کو حتمی شکل دیدیں گے ۔جبکہ آئندہ سالوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…