بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے، جاوید لطیف

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ کسی پر تشدد کے خلاف ہیں لیکن یہاں دوسری گیم کھیلی جا رہی ہے، شہباز گِل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے۔جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تھا، مجھے

جیل میں 6بائی4کے کمرے میں رکھا گیا، مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو کبھی قریب ترین رشتہ داروں کو مڑ کر نہیں دیکھا،وہ تو نعیم الحق کے جنازے پر بھی نہیں گئے۔لیگی رہنما نے کہاکہ تین بار کے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ساتھ جیلوں میں کیا کچھ نہیں ہوا، نواز شریف اپنے احوال کا چوتھا حصہ بھی بتا دے تو خون ریزی ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ میرے 14دن ریمانڈ میں 7جج تبدیل ہوئے، مجھے گرفتار کیا گیا تو میرے بھائی کو بھی غائب کر دیا گیا تھا۔جاوید لطیف نے کہاکہ شہبازگِل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہ ہی ان کے لیے خطرناک ہے، عمران خان کو اصل ڈر یہ ہے کہ وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے جبکہ فواد چوہدری نے کہا فوج کے منہ کو خون لگا چکا ہے، پھر کہا جج اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں۔لیگی رہنما نے بتایا کہ ہم نے ریاست کے لیے سب کچھ برداشت کیا، عمران خان بتائے ماہانہ 62 لاکھ امریکی فرم کو کہاں سے دیا جا رہا ہے، جو نعرے ان کے اسٹیج سے لگے کسی کو ان کے ایجنڈے کے بارے میں کوئی شک ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…