ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک)نون لیگ کےتحریک انصاف کے دھرنے کے دوران شا ہ محمود قریشی کے گھر پر حملے میں ملوث بلا ل بٹ عرف بلو بٹ نے الیکشن ٹربیونل کے باہر ججز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ این اے 154میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعدالیکشن ٹربیونل عوام کو آگ میں جھونکنے والا فیصلہ نہ دے ، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بلال بٹ عرف بلو بٹ نے کہا کہ میڈیا ن لیگ کا ٹرائل کر رہا ہے ، غلط فیصلے دے کر عوام کے درمیان اشتعال پیدا نہ کیا جائے، دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلو بٹ پہلے بھی لڑائی جھگڑے کا سبب بن چکے ہیں ، ان کی طرف سے ججز کو کھلی دھمکی دے کر ثابت کیا گیا ہے کہ نون لیگ تصادم کی راہ اختیار کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حفظ ما تقدم کے طور پر بلو بٹ کو حراست میں لیا جائے تاکہ کشیدگی نہ بڑھے ، ذرائع کے مطابق بلو بٹ کی ٹربیونل کے باہر آمد نے وہاں موجود نون لیگ کے کارکنوں میں حوصلہ پیدا کردیا ہے اور ان میں اشتعال بڑھتا جارہا ہے ، بعض کارکنوں کی طرف سے کرکٹ بیٹ توڑ کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو اشتعال دلوانے کی کوشش بھی کی گئی ہے ، واضح رہے کہ آج این اے 154میں دھاندلی کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اورمسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے دلائل مضبوط ہیں اور فتح ان کی ہی ہوگی ، الیکشن ٹربیونل کے باہر دوونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوکر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے ہیں جس میں کارکنان کی طرف سے ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے ، کسی قسم کی ہنگامی آرائی سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، الیکشن ٹربیونل کے ججز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نعرے بازی کرکے ٹربیونل کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ جائے ، خیال رہے کہ بلال بٹ عرف بلو بٹ مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر اور اپنے جھگڑالو پن کی وجہ سے مشہور ہیں ، دھرنے کے دوران ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائش پر حملہ کرنے اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے ان پر مقدمہ بھی قائم کیا گیا تھا
این اے 154، مسلم لیگ ن کے ’بلو بٹ‘ نے فیصلہ سے پہلے ججز کو سخت تنبیہ کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عابد شیر علی کی دوسری شادی !دلہن کون ہےاورتعلق کس خاندان سے ہے؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
-
عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
-
سگے بھانجے نے ماموں کی غیر موجودگی میں ممانی کو اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
-
نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
-
سیرین ایئر کا پاکستان میں آپریشن مکمل بند، ایئرپورٹس سے دفاتر بھی خالی کر دیئے گئے
-
آپ کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بلاک کردیا جائے گا؟تفصیلات جانیے
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
انٹر بورڈ کے نتائج جاری، تین طلبہ اول پوزیشن پر
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی



















































