ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک اور 5ہزار کے نوٹ ختم کریں کرپشن نہیں ہوگی ، ملک ریاض

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں حکمران نہیں لیڈر چاہیں ،ٹیکس میں کمی کرنے ، ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم ہونے سے کرپشن روکی جاسکتی ہے  ، بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے سی ای او سمٹ 2015تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہرسال سیلاب جیسی آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ڈیم بنا دیں تو مسائل حل ہوجائیں گے ،، انہوں نے کہا کہ کروڑوں بچے سکول نہیں جاتے ، جب تک ہم تعلیم کے شعبے میں ترقی نہیں لائیں گی ملک خوشحال نہیں ہوگا ، ملک میں ہر بڑی بیماری موجود ہے علاج نہیں، مجھ سمیت اشرافیہ اپنے ملک میں علاج نہیں کرواتے ،ملک ریاض نے مزید کہا کہ نظام ایسا ہے کہ ملک ترقی نہیں کررہا حکمرانوں سے جان چھوٹے گی اور کوئی لیڈر آئے گا تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، برنس مین کو بلیک میل کیا جاتا ہے لیکن ہم پاکستان میں رہیں گے اور اس ملک کیلئے ہی کام کرتے رہیں گے ، چیئرمین بحریہ ٹاﺅن نے کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 50فیصد ٹیکس میں چھوٹ دے اور ایک ، 5ہزار کے نوٹ اور بانڈز ختم کردے تو کرپشن بھی نہیں ہوگی ، تقریب میںملک ریاض کو تعمیرات ، سماجی اور فلاحی کاموں میں بہتر کارکردگی پر لائیوبیسٹ لیڈر شپ ایوارڈ سے بھی نواز گیا ، اس موقع پر سینئر صحافیوں سمیت ، معروف سیاستدان ماروی میمن اور دوسری شخصیات بھی موجود تھیں ، واضح رہے کہ ملک ریاض پاکستان کے دس امیر ترین شخصیات میں شامل ہیں اور ایشاٗ کی سب سےبڑی پرائیویٹ ریئل سٹیٹ کے مالک ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…