اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں مفت کی تفریح اور گانے سننے آتے ہیں، مراد علی شاہ

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی دانشمندی اور دور اندیشی سے پاکستان بنایا اور اب ایک ذمہ دار قوم کے طور پر ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے اور اسے سیاسی اور معاشی طور

پر مضبوط کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کے ہمراہ مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں وہ آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کچھ سیاسی یتیموں نے اپنے بے بنیاد بیانیے کو آگے بڑھا کر ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے لیکن اس ملک کے عوام سیاسی طور پر باشعور اور قومی پرچم تلے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لیے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی اصل میں قدرتی آبی گزرگاہوں اور طوفانی نالوں کے ساتھ ایک منصوبہ بندی والا شہر تھا لیکن بدقسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام قدرتی آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل ہوگئیں اور طوفانی نالوں کے کنارے تجاوزات نظر آنے لگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ بنیادی وجوہات تھیں جن کی وجہ سے بارش کے پانی کو ٹھکانے لگانا ایک چیلنج بن گیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے شہر کے طوفانی نالوں کی بحالی کے لیے سخت محنت کی ہے اور ان کی مناسب صفائی کی وجہ سے بارش کے پانی کو ضائع کرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شدید بارشوں سے سندھ بھر میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں اور سیوریج سسٹم کی مرمت کے لیے مزید فنڈز کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی میں

بے مثال موسلادھار بارشیں ہوئیں اور اب بھی مون سون جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نکاسی آب کا نظام اتنی شدید بارشوں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا اور اب ہم اپنے مجموعی نکاسی آب کے نظام کو نئے سرے سے ڈیزائن یا بہتر بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلی سندھ نے قائم مقام گورنر کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ انہوں نے مزار قائد پر مہمانوں کی بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر پرچم کشائی بھی کی۔دوسری جانب مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں مفت کی تفریح اور گانے سننے آتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…