اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل بھی عدالت پہنچ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا، بے نظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے، یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئیں گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ تیس سال سے عمران خان نے ہمیں جنگ کرنا سکھایا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت دے رہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ یہ ہمیں جتنا تنگ کریں گے اتنا ہم آگے بڑھیں گے، گارنٹی دیتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے، چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…