پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنمائوں،کارکنوں پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے25 مئی کوپی ٹی آئی لانگ مارچ میں رہنمائوں اورکارکنوں پر تشدد کرنے والے
ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رہنمائوں اورکارکنوں پر تشدد کرنے والے
لاہور کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر یس ایچ اوز کو ہٹانے کے
کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے نئے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 25 مئی کو لاہور کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ہونے والے کریک ڈائون میں حصہ لیا تھا
اور پرویز الٰہی کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ذمے دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی تھیں۔