جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار تک ہو گئی ہے۔کپتان بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ ا?فریدی دونوں طرز کی ”اے“ کیٹیگریز میں شامل ہیں،تمام کیٹیگریز اے، بی، سی،

ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8لاکھ 38ہزار 530 روپے ہوگیا، پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے ملتے تھے، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 5لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گئی، پہلے کا معاوضہ 4 لاکھ 68ہزار815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر3 لاکھ 72 ہزار75روپے ملیں گے، پرانی فیس 3لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔واضح رہے کہ حسن علی ریڈ بال کی بی اور وائٹ بال کی سی کیٹیگری میں موجود ہیں، امام الحق ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری کے حقدار بنے، 10 پلیئرز کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا، اظہر علی کواے، فواد عالم کو بی، عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کوسی، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کوڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پانے والے 11 کرکٹرز فخر زمان اور شاداب خان اے، حارث رؤف بی اور محمد نواز سی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کوڈی کیٹیگری میں جگہ ملی،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز 7کرکٹرز علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…