سلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو اسلام آباد میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ضلع اور تحصیل کی سطح کے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے کی ابتدا کر دی ہے اور اس سلسلے میں آج فیصل آباد شہر اور ضلع کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ یہ اجلاس علیحدہ علیحدہ منعقد ہوئے جس میں رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سابق وزراءاعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، پی پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن، پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری تنویر کائرہ، چیئرمین کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو اور سابق اراکین اسمبلی ندیم افضل چن، مہرین انور راجہ اور فوزیہ حبیب نے بھی شرکت کی۔ ان اجلاسوںکا دورانیہ پانچ گھنٹے کا تھا جس میں پارٹی کے تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو درپیش چیلنجوں پر کھل کر بات ہوئی۔ پارٹی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ ہر صورت میں کیا جائے گا اور ان لوگوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ شرکاءنے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پنجاب میں کسانوں کی حالت بہت خراب ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ کسانوں کو بھوک سے بچانے کے لئے نواز لیگ کو حکمت عملی بنانی چاہیے۔ پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے کسانوں کا ساتھ دے گی تاکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کو غذائی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس نے نواز لیگ کی پالیسیوں پر سخت نتقید بھی کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ میٹرو بس کے پروجیکٹ پر اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے جبکہ زراعت کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا اور اس وجہ سے نہ صرف قومی معیشت بلکہ سیاسی اور سماجی استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ شرکاءنے کہا کہ کسانوں کو سیلاب سے سخت نقصان ہوا ہے اور حکومت نے ٹیوب ویل پر سبسڈی بھی واپس لے لی ہے اور ان کی فصلوں کو امدادی قیمت ادا کرنے سے انکار بھی کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور ملتان موٹروے بھی اس زمین پر بنایا جا رہا ہے جو انتہائی ذرخیز ہے اور یہ منصوبہ اسی طرح سے مکمل ہوتا ہے تو زرعی شعبے کو سخت نقصان پہنچے گا۔ اجلاس میں صوبے کی زراعت کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے مناسب سیاسی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر موٹروے کا یہ منصوبہ اسی شکل میں مکمل ہوا تو 36دیہات کے پانچ ہزار خاندان کو اپنی زمینوں کو چھوڑنا پڑے گا۔ اجلاس میں فیصل آباد میں شدید لوڈشیڈنگ کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب وہ اقتدار میں آجائیں گے تو اگر انہوں نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو اپنا نام بدل دیں گے۔ اس وقت لوڈشیڈنگ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے اجلاس کو ان اقدامات کے متعلق بتایا جو بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کی صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر کئے گئے ہیں۔ شرکاءنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی ورکروں سے ملنے اور ان کے مسائل جاننے کے اعلان کو سراہا۔ اجلاس میں شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو سارے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کی گزشتہ حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن اور رائس کارپوریشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لا کر کسانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا تھا اور پارٹی کسان دوست پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پرقرار رکھیں ار مستقبل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کی مسجد میں حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کا شہریوں کو الرٹ جاری
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان
-
وزارت خزانہ نے گریڈ 1تا15 کے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی
-
متنازع مواد دیکھ کر شہریوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو فوراً وائرل ہوگئیں
-
عمران خان پر حملے کے مجرم کو مزید سزا سنادی گئی
-
سعودی عرب میں پہلاروزہ کب ہوگا، ماہرین فلکیات نے بتا دیا
-
عرب حکمرانوں کی شکار کیلئے پاکستان آمد، مقامی زمینداروں اور انتظامیہ کی اوچھی حرکات سابق آئی جی ذو...
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار سے زائد کی کمی
-
نوشکی،احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ، پل بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
اسلام آباد میں خود کش دھماکا، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
-
نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کے اجرا بارے گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان
-
مالی مشکلات کی وجہ سے امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہاہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان...



















































