لندن۔۔۔۔۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان امریکہ کے ڈیون الیگزینڈر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی باکسنگ کونسل کا سلور ویلٹر ویٹ اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہے ہیں۔امریکی ریاست نیوادا کے شہر لاس ویگاس میں سنیچر کی شب ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان نے پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی۔ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں ہونے والا یہ میچ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھا اور تمام ججوں نے متفقہ طور پر عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔یہ عامر خان کے کریئر کی30ویں فتح تھی جن میں سے 18 میں انھوں نے اپنے مد مقابل کو ناک آؤٹ کیا ہے۔انھیں اپنے کریئر میں صرف تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ ڈیون الیگزینڈر کے کریئر کی بھی تیسری شکست تھی۔ اس شکست سے قبل وہ اپنی 28 میں سے 26 فائٹس جیت چکے تھے۔فتح کے بعد 28 سالہ عامر خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے سخت محنت کی تھی ’میں جانتا تھا کہ مجھے آج ایک پیغام دینا ہے۔ میرا مقابلہ ایک سخت جان اور ماہر باکسر سے تھا لیکن یہ میری زندگی کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔‘
عامر خان پانچ مختلف ویٹ کلاس میں عالمی چیمپیئن باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کے خواہشمند ہیں
پانچ مختلف ویٹ کلاس میں عالمی چیمپیئن باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کی خواہش کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے دنیا کے بہترین باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے مقابلے کا حق حاصل کر لیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں واپس آئیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ میں اپنا یہ حق حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘ڈیون الیگزینڈر سے مقابلے سے قبل بھی عامر خان نے کہا تھا کہ وہ باکسنگ کے شائقین کو اپنے کھیل سے متاثر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان کے مے ویدر سے مقابلے کا مطالبہ کریں۔
’میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کے باکسنگ شائقین میرے اور فلوئیڈ کے مقابلے کا مطالبہ کریں۔‘انھوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ان سے یہ مطالبہ اس وقت چاہتا ہوں جب وہ دیکھیں کہ عامر خان کتنا اچھا باکسر ہے اور کہہ اٹھیں کہ اس کا مقابلہ تو مے ویدر سے ہونا چاہیے۔‘
عامر خان امریکہ کے ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
قاسم خان نے عمران خان کا پیغام شیئر کردیا
-
ایران جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
-
شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
پاکستان کی ترکیہ و مصر کیساتھ مل کر موثر سفارتکاری ،ایران امریکہ کشیدگی میں کمی
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری
-
پیٹرول مہنگا،پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں مقبول ہونے لگیں

















































