منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا فراڈیا ثابت ہوگیا،سعد رفیق

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا فراڈیا ثابت۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا، فراڈیا، بددیانت اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت۔انہوں نے لکھا کہ امریکی بھارتی اماراتی شہری کس کے ایما پرعمران پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اورپاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدرسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جھوٹا بیان حلفی دیا،جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جھوٹا بیان دینے والے کو کیا کہتے ہیں؟ تین رکنی بھوٹانی بینچ کچھ روشنی ڈالے گا؟۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی ہرسال الیکشن کمیشن میں فنڈز جائز اور قانونی ہونے کاسرٹیفیکیٹ جمع کرواتا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیوں اور اسرائیلیوں کی تھوڑی سی فارن فنڈنگ ، الیکشن کمیشن سے تھوڑا سا جھوٹ، تھوڑے سے خفیہ اکائونٹ یہ ہے ریاست مدینہ کے دعویدار کا حقیقی روپ۔عمران نیازی کا اصل چہرہ 8 سال بعد آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔امریکی سازش کا راگ الاپنے والا امریکی، اسرائیلوں اور بھارتیوں کے فنڈز پر اپنی سیاست کرتا رہا۔ تحریک انصاف امپورٹڈ جماعت ثابت ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…