پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سِلور جبڑے والی فش کا گوشت جان لیوا ہو سکتا ہے،تحقیق

datetime 25  اگست‬‮  2015
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوز ڈیسک)سِلور جبڑے والی بلَو فش کا اصل مسکن منطقہ حارہ یا گرم مرطوب علاقے ہیں۔ اِس کا گوشت لذیذ نہیں بلکہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ جرمنی سمیت کئی ملکوں میں اِس کے شکار اور فروخت پر پابندی ہے۔
بلَو فش کے کئی نام ہیں اور اِن میں بالون فِش، ٹوڈ فِش، سویل فِش اور گلوب فِش خاص طور پر مشہور ہیں اور اِس کی ایک بڑی وجہ جب اِس کو شکار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ خطرے کا احساس کرتے ہوئے خود کو غبارے کی طرح پھلا لیتی ہے۔ یہ دس سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے۔
بظاہر دیکھنے میں یہ انتہائی خوبصورت ہوتی ہے لیکن یہ گھر کے اندر شوقیہ طور پر بنائے گئے ایکویریئم کے لیے تجویز نہیں کی جاتی۔ اِس کو چھونے کی صورت میں یہ کاٹ لیتی ہے اور یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ اِس کا گوشت بھی زہریلا ہوتا ہے اور کھانے کے بعد قے آنا شروع ہو جاتی ہے اور بہتر علاج میسر نہ آنے کی صورت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔یہ مچھلی پہلے یورپی ساحلی پٹیوں پر قطعاً دکھائی نہیں دیتی تھی لیکن نہر سویز سے تیرتی ہوئی اب بحیرہ روم میں پہنچ چکی ہے۔ اِس کو گاہے بگاہے اٹلی اور اسپین کے ساتھ سمندری علاقوں میں دیکھا گیا۔
جرمنی کی فرینکفرٹ یونیورسٹی اور میڈیکل ہسپتال کے شعبہ ٹیکسکالوجی کے ماہر ڈیٹرش میبس کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بلَو فِش کو بحیرہ روم اپنے وطن جیسا محسوس ہوا ہے۔ زہریلی مخلوقات سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بلَو فش کی نقرئی جبڑے والی قسم بحیرہ روم میں انتہائی مضر اجنبی مخلوق ہے۔
ماہرین کے مطابق بحیرہ احمر سے نہر سویز کو عبور کر کے بحیرہ روم پہنچنے والی یہ مچھلی مشرقی حصے میں خاصی افزائش پا چکی ہے۔ ماہرین نے اِس مچھلی کی آمد کو یلغار سے تعبیر کرتے ہوئے اِس کے مجموعی اثرات کو طاعونی قرار دیا ہے۔یونانی رہوڈز جزیرے پر قائم ہیلینک سینٹر برائے میرین ریسرچ کی ماہرِ حیاتیات ماریا کورسینا فوکا نے بلَو فِش کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ مچھلی اب مغربی بحیرہ روم میں بھی اپنی نسل آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔یونانی جزیرے رہوڈز کے قریب بھی اِس مچھلی کو دیکھا گیا ہے، 2013 کے بعد یہ مچھلی اسپین و اٹلی کے علاوہ مالٹا اور الجیریا کے ساحلوں کے قریب بھی شکاریوں اور ماہرین کو دکھائی دینا شروع ہو گئی ہے۔ جرمن ماہر ڈیٹرش میبس کو یہ تشویش لاحق ہے کہ بہت سارے لوگ اور بحیرہ روم کی سیاحت کرنے والے سیاح اِس مچھلی کے بارے میں ضروری آگہی نہیں رکھتے۔
ڈیٹرش میبس کے مطابق ہر بلَو فِش زہر کی حامل ہوتی ہے۔ کئی ملکوں میں اِس مچھلی کے کھانے سے زہر خوری کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ ان میں خاص طور پر ترکی اور اسرائیل شامل ہیں۔ مچھلی کھانے سے بلَو فِش کا زہر انسانی بدن کے اعصابی نظام کو معطل کر دیتا ہے اور بتدریج سارا بدن مفلوج ہونا شروع ہو جاتا ہے۔متاثرہ شخص کو قے آنا شروع ہو جاتی ہے۔ مفلوج ہونے کا احساس انگلیوں سے شروع ہوتا ہے اور بڑھتے بڑھتے جب نظام تنفس اِس کی لپیٹ میں آتا ہے تو موت واقع ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔دنیا بھر میں جاپان صرف ایک واحد ملک ہے، جہاں اِس مچھلی کے گوشت کو خاص انداز میں پکا کر کھایا جاتا ہے، پکانے کے دوران ماہر باورچی بلَوفِش کے زہریلی اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…