اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کمیٹی کا فوری طور پر 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کمیٹی کا فوری طور پر 30 ارب روپے
کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی
کا ہنگامی اجلاسوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر توانائی اور وزیر مملکت پٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر نے
اجلاس میں شرکت کی ۔پٹرولیم ڈویژن کی پی ایس او کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر مالی امداد کی سمری پر غور کیا گیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او نے یکم سے 14 اگست کے دوران عالمی ادائیگیاں کرنی ہیں ،پی ایس او کی پٹرول فروخت
میں 28 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 32 فیصد کمی ہوئی ہے ،اعلامیہ کے مطابق روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں
قدر میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے
کمیٹی کا فوری طور پر 30 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔پی ایس او کو یہ رقم سابق حکومت کے دور میں جمع ہونے والے واجبات میں سے ادا کیا جائے گا ۔