لندن(نیوز ڈیسک)آپ نے لیموں پانی کے فوائد تو سن رکھے ہوں گے لیکن اس کا ایک ایسا نقصان بھی ہے جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں۔اس نقصان سے کیسے بچا جاسکتا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں پانی ہمارے دانتوں کے انیمل کے لئے بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے ہمارے دانتوں کے اوپر تہہ کمزور پڑجاتی ہے جو کہ دانتوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔اگر آپ نیم گرم پانی میں لیموں پی رہے ہیں تو یہ مزید خطرناک بات ہے کیونکہ گرم پانی کیمیکل ری ایکشن کو تیز کردیتا ہے۔لہذا لیموں پانی پیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پانی ٹھنڈا ہو۔ اسی طرح اس نقصان کو کم کرنے کا ایک طریقہ لیموں پانی پینے کے بعد برش کرنا ہے لیکن یاد رہے کہ صبح اٹھنے کے بعد لیموں پانی پینے کے بعد فوری طور پر برش نہ کریں بلکہ کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ دیں ورنہ دانتوں کے انیمل کا جلد خراب ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ایک کام اور بھی کیا جاسکتا ہے کہ لیموں پانی کو کسی سٹرا کے ساتھ پیا جائے تاکہ وہ کم سے کم دانتوں کو لگے۔
پانی میں لیموں ڈال کر پینے کے فوائد ان گنت ہے، جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)
-
امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
لاہور میں فیکٹری مالک کو انسپکشن کیلئے آنے اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
سعودی عرب کا نیا “پیکیج ویزا” متعارف، پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہری مستفید ہوں گے
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
سلطان محمود غزنوی نے سومنات کے بت مسمار کر کے “غلطی” کی ، افغان وزیر کا بیان، اسلامی...
-
فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر قرض کی رقم کے بدلے اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کر دیا
-
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے



















































