اسلام آباد(آن لائن)حکومت اورایم کیوایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پرمذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ،شکایات کودورکرنے کیلئے کمیٹی بنانے پراتفاق کیاگیا ہے ،کمیٹی آج منگل سے کام شروع کردیگی۔پیرکی شب مولانافضل الرحمن نے دونوں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعداعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی شکایات کاازالہ کریں گے ،آج منگل کے روزسے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جواپناکام شروع کردیگی،ایم کیوایم کے جتنی بھی شکایات ہیں کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی ،کمیٹی قانون کے دائرے میں شکایات کودوراوراس کاازالہ بھی کریگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کوایم کیوایم کے استعفوں کی وجوہات سے آگاہ کیا،وزیراعظم نوازشریف نے ایم کیوایم کی تمام شکایات کے ازالے کابھی یقین دلایا۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے وفدنے وزیراعظم کی یقین دہانی کاخیرمقدم کیا،جیسے ہی ایم کیوایم کی شکایات کاازالہ کیاجائیگاتوایم کیوایم اپنے استعفوں کے فیصلے پرنظرثانی کریگی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے استعفوں کیلئے بھی کہاتھا۔بعدازاں ایم کیوایم کے وفدکے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکاکہناہے کہ ایم کیوایم کے انیس نکات ہیں کمیٹی اس پرغورکریگی۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے 45کے قریب کارکنان مارورائے عدالت قتل کردیئے گئے ہیں ،گزشتہ چندسالوں سے نامعلوم افرادکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان قتل کئے جارہے ہیں ،قاتلوں کی گرفتاری بھی امن قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے یہ انصاف کاتقاضاہے ۔فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے ،ایم کیوایم نے کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی ،جرائم کے خلاف کارروائی میں کوئی اختلاف نہیں کیاجاسکتا۔اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت کی مکمل کوشش رہے گی کہ تمام سیاسی جماعتوں کواکٹھے ساتھ چلناچاہئے ،آپریشن ضرب عضب پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ،کراچی آپریشن ،نیشنل ایکشن پلان سمیت تمام معاملوں پروزیراعظم نوازشریف نے تمام جماعتوں کواعتمادمیں لیا،کیونکہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی محاذآرائی ہو،ملک میں معاشی استحکام سے خوشی آتی ہے ،ان کاکہناہے کہ ایم کیوایم اورحکومت کی سوچ ایک ہے ،کمیٹی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایم کیوایم کے تمام تحفظات دورکریگی۔
استعفوں کا معاملہ،حکومت اورایم کیوایم کے درمیان مذاکرات کامیاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عابد شیر علی کی دوسری شادی !دلہن کون ہےاورتعلق کس خاندان سے ہے؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
-
عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
-
سگے بھانجے نے ماموں کی غیر موجودگی میں ممانی کو اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
-
آپ کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بلاک کردیا جائے گا؟تفصیلات جانیے
-
نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
-
سیرین ایئر کا پاکستان میں آپریشن مکمل بند، ایئرپورٹس سے دفاتر بھی خالی کر دیئے گئے
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں حیران کن کمی کا فیصلہ
-
معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی



















































