جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عبدالرشید گوڈیل پر حملے کی تفتیش کے دوران اہم انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل پر حملے کی تفتیش کے دوران مقتول ڈرائیور کو گاڑی روک کر مدد کے لئے پکارنے کی کوشش کے دوران گولی مارے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پولیس حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور گاڑی کے دوبارہ معائنہ کے دوران تفتیش میں یہ نیا پہلو سامنے آیاہے۔ جس پر ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کی نگرانی میں اعلی پولیس افسران نے فوٹیج، حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی اور جائے وقوع کا ایک بار پھر تفصیلی معائنہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے معائنہ کے دوران ایک اور گولی ملی جو عقب کا شیشہ توڑ کر سیدھے ہاتھ کے درمیانی پلر میں پیوست تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ڈرائیورعبدالمتین کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں سینے میں دونوں طرف سے دو گولیاں لگیں ، جن میں سے ایک گولی سینے میں سیدھی طرف لگ کر کندھے میں پیوست تھی جسے ڈاکٹروں نے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، جبکہ دوسری گولی سینے میں دل کے پاس لگی جو پار ہوگئی۔ گاڑی کے معائنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ سامنے سے نہیں ہوئی جس پر یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ ڈرائیور کو دونوں کندھوں کے نیچے سینے میں گولیاں کیسے لگیں۔ ایک گولی متین کے سینے میں پار ہوئی تو ڈرائیونگ سیٹ پر گولی کا نشان کیوں نہیں ہے۔ پولیس کے تفتیشی ماہرین کے مطابق سینے میں دو گولیاں لگنے والے شخص نے حملے کے بعد ہوش وحواس میں رہتے ہوئے گاڑی کیسے روک لی؟ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہی شدید زخمی ڈرائیور گھوم پھر کر صورتحال اور پھر گاڑی کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹھیک ٹھاک نظر آنےوالا ڈرائیور اچانک گر کر ہلاک کیسے ہوگیا۔ یہ سوالات سامنے آنے پر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرائیور پہلے حملے میں معمولی زخمی ہوا تھا جو رشید گوڈیل کی مدد کرنا چاہتا تھا مگر پہلے حملہ کرنے والے ملزمان کے بیک اپ میں آنے والے کسی اور حملہ آور نے اسے گولی ماردی ۔ تفتیش میں ایک اور رخ سامنے آنے پر تفتیشی ماہرین نے تفتیش کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔ جائزہ لینے کے لئے پولیس حکام نے علاقے کے تفصیلی دورہ کے بعد مزید کئی عمارتوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کرلی ہے جبکہ اسپتال میں ڈرائیور کا طبی معائنہ اور لاش کا پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے بیانات بھی لئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…