اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ریڈ زون کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کی سماعت کے موقع پر وفاقی پولیس نے ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے اورریڈ زون میں صرف وکلا سرکاری ملازمین اور صحافیوں سمیت متعلقہ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ کسی بھی جماعت کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج جلسے جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کیلئے دیگر تمام داخلی راستوں کو بند کرکے صرف مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔