اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مختلف حلقوں سے ’’نرم مداخلت ‘‘کی آوازیں اٹھ رہی ہیں،پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں،پھر قومی مفاد پر بات ہو گی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا
،کوئی عدالت میں نہیں بلاتا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اگلے 2 ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں،پھر قومی مفاد پر بات ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں،کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو کوئی 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہاکہ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو کوئی 18ویں ترمیم ختم ہو،عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے۔جاوید لطیف نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا،کوئی اس ڈپٹی اسپیکر کو عدالت میں نہیں بلاتا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بنانے والوں کو یہاں غدار ہے کیالقابات دئیے گئے