بھوپال(این این آئی)بھارتی مذہبی رسوم میں خشک سالی سے خاتمے کیلیے نراورمادہ مینڈک کی شادیاں کرائی جاتی ہیں۔
اسی ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ گزشتہ برس جب دو مینڈکوں کی شادیاں کرائی گئیں تو اس کے بعد اتفاق سے اتنی بارش ہوئی کہ لوگ تنگ آگئے اور اس کے بعد اس ٹراتے جوڑے کے درمیان طلاق کروائی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ شادی بھوپال میں کرائی گئی تھی اور بھارت میں خشک سالی کے بعد اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قدیم مذہبی رسوم کے تحت مینڈکوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور یہ ایک عام چلن ہے۔بھوپال میں جب دو مینڈکوں کی شادی کرائی گئی تو آسمان کھل گیا اور خوب برسا۔ اس کا مقصد برسات کی دیوی اندرا کو خوش رکھنا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے بارش کی خواہش کی تو مینڈکوں کے جوڑے میں محبت کی شدت سے غیرمعمولی تباہ کن بارش ہوئی جس کے بعد لوگوں نے ان کے درمیان طلاق کروادی۔