برمنگھم(نیوز ڈیسک) آج کل متعدد بیماریوں کی تشخیص کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ سادہ شکل میں صدیوں سے زیر استعمال رہا ہے اور آج بھی آپ پیشاب کی ظاہری رنگت اور بو کی مدد سے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کسی بڑی بیماری کا شکار تو نہیں ہیں۔ کلیو لینڈ کلینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیشاب کی رنگت کئی طرح کی ہوسکتی ہے اور ہر رنگت ہمیں صحت کے متعلق کچھ ضروری معلومات فراہم کرتی ہے۔ اگر پیشاب کی رنگت پانی کی طرح بالکل صاف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ضرورت سے زیادہ پانی یا دیگر مائعات استعمال کررہے ہیں۔ اس کی ایک اور وجہ کیفین والے مشروبات مثلاً چائے یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کیفین جسم سے پانی کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔ اگر پیشاب کی رنگت گہری زردی مائل یا گہری پیلی ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ پانی کی مطلوبہ مقدار سے محروم ہیں۔ آپ کو پانی کا استعمال بڑھانا ہوگا۔ اگر رنگت نہایت ہلکی زردی مائل ہے تو یہ جسم میں پانی کی مقدار مناسب ہونے کی علامت ہے۔ پیشاب کی رنگت چمکدار سنہری ہونے کا بھی یہ مطلب ہے کہ آپ پانی کی مطلوبہ مقدار استعمال نہیں کررہے۔ رنگت براﺅن ہونے کا مطلب جگر یا گردوں کی بیماری بھی ہوسکتا ہے جبکہ کچھ ادویات کی وجہ سے بھی پیشاب کی رنگت براﺅن ہوسکتی ہے، خصوصاً قبض کشا ادویات کی وجہ سے عموماً رنگت براﺅن ہوجاتی ہے۔ اگر رنگت گلابی یا سرخی مائل کو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ ایسا پیشاب میں خون آنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے اور یہ گردوں کی بیماری، پراسٹیٹ کی بیماری، پیشاب کی نالی کے انفیکشن، مثانے کی پتھری اور حتیٰ کہ کینسر کی طرف اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ کثرت سے چقندر، بلیک بیری یا کینو کھانے کی وجہ سے بھی پیشاب کی رنگت گلابی یا سرخی مائل ہوسکتی ہے جبکہ کیمو تھیراپی یا کچھ ادویات کے استعمال سے بھی یہ رنگت ظاہر ہوسکتی ہے۔ اگر رنگت نیلگوں یا سبزی مائل ہے تو یہ عموماً پریشانی کی بات نہیں ہے۔ ایسا عموماً کھانوں میں استعمال ہونے والے چمکدار رنگوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے جبکہ سبز رنگت بعض اوقات پیشاب کی نالی کی انفیکشن کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ مزید پڑھیں:بچوں کو خوفناک بیماریوں سے محفو ظ رکھنے کیلئے حمل کا دورانیہ کتنا ہو چاہیے؟ پیشاب میں سے سخت بو آنے کا بھی یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ آپ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا شکار ہیں جبکہ ضرورت سے زیادہ پروٹین والی غذاﺅں کے استعمال کے نتیجے میں بھی پیشاب سے بو آسکتی ہے۔ پیشاب کے اکثر مسائل کا حل مائعات کے زیادہ استعمال میں ہے لیکن اگر اس طرح سے افاقہ نہیں ہوتا تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے میں ہرگز تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔
پیشاب کی رنگت سے بھی مختلف بیما ریو ں کا پتہ چلتا ہے، ماہرین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































