ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 4 روز تک تیز بارشیں متوقع ہیںاس لئے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نالوں اور ڈرینز کی صفائی سمیت تمام انتظامات مکمل رکھے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ممکنہ سیلاب والے علاقوں میں ریلیف کیمپس،ادویات سمیت دیگر اشیا ء ضروریہ پہنچائی جائیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز/ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی ای او سیز ہنگامی صورتحال میں پراونشینل کنٹرول روم کو بروقت مطلع کریں۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑیے سیلاب کا خطرہ نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔گوجرانوالہ،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ، موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوںمیں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جھل تھل ایک ہو گیا ۔ بارش کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی ۔ کئی مقامات پر پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوںمیں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ فعال کر دئیے گئے ہیں۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد پر چلا رہے ہیں، بجلی کے بریک ڈائون کی صورت میں جنریٹرز کو اسٹینڈ بائے پررکھا ہے۔انڈر پاسز سے پانی کے بروقت نکاس کیلئے پمپس آپریشنل ہیں۔پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…