بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

بڑا فیصلہ

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی آج پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرائی جائے گی ،آپریشن سے کراچی کے شہریوں کی زندگیوں میں اطمینان اور سکون آیا ہے اس لئے یہ جاری رہیگا تاہم جہاں تک ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں انہیں دور کرنے کیلئے کوئی میکنزم بنایا جا سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے بتایا کہ ایم کیو ایم کے دوست آج پیرکے روز کراچی سے اسلام آباد آئیں گے جہاں سے دوپہر کے وقت میں اور مولانا فضل الرحمن انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے لےکر جائیں گے اورباقی باتیںاس ملاقات میں کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ اراکین اسمبلی کے استعفوںکے حوالے سے عدالت کی ججمنٹ بڑی واضح ہے ، اسپیکر نے ایم کیو ایم کے استعفوں پر پراسس لکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں سیاسی نظام کی بقاءچاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی غیر حاضری پر جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کی قراردادوں کے باوجود مثبت کردارادا کیا گیا اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بھی یہ کردار چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں معاشی ترقی چاہیے تو سیاسی استحکام ناگزیرہے۔ یہ وہی پاکستان ہے جس کے بارے میں دوسال قبل کہا جارہا تھاکہ جون 2014ءمیں اس کے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو جائیں گے او ریہ ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن اللہ کے فضل سے آج دوسال بعد22بین الاقوامی ادارے ہمارے ساتھ بات کررہے ہیں۔ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر حکومت کی پالیسیوں کولے کر چلیں ۔ اب ہمیں ہر سال ایک نیا محاذکھول کر اور پانچ سے چھ ماہ اس کے حل میںلگانے سے اجتناب کرنا ہوگا ۔ اچھے اوربرے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں ،ایم کیوایم کو بطور سیاسی جماعت تنہائی کا شکار نہیں کیا جا سکتا ۔کراچی آپریشن سے لوگوں کی زندگیوں میں اطمینان اورسکون آیا یہ ہر حال میںجاری رہے گا لیکن اگرایم کیو ایم کے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دو ر کرنے کیلئے کوئی میکنزم یا کمیٹی بن سکتی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آج کی ملاقات میں قانون و آئین کے اندر رہتے ہوئے کوئی راستہ نکالیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں معیشت کی ترقی کے لئے جہاں سیاسی استحکام نا گزیر ہے وہاں امن و امان بھی ضروری ہے اور آنے والے سالوں میں ہم پورے پاکستان میںامن و امان کے تناظر میں اقدام کرنے جارہے ہیں اور اس ملک سے دہشتگردوں کامکمل صفایا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…