جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا،تعلیمی اداروںمیں ایک اورانقلابی تبدیلی کی تیاریاں

datetime 23  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت سرکاری ہسپتالوں کی طرز پر صوبے کے پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کالجوںکو بھی خود مختاری دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان تعلیمی اداروں میں سرکاری محکموں کی مداخلت کم کرکے انہیں آزادانہ طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جاسکے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ اور کوہاٹ کی تاجربرادری کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کی اس تجویز کا بغور جائزہ لیں اور اگر اس تجویز کو قابل عمل قرار دیا گیا تو صوبائی حکومت اس بارے میں باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی جس سے کالجوںمیں تعلیمی خدمات اور تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا معیار بہتر ہو گا اور کالجوں کے مجوزہ خود مختاربورڈ ادارے کے مفاد میں فوری فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں گے صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، ایم این اے شہریا ر آفریدی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ خود مختاری کی صورت میں اس طرح کے کالجوںکا انتظام ایک آزاد بورڈ چلائے گا جسے بھرتیاںکرنے، فرائض تفویض کرنے اور نصاب تعلیم منتخب کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا جبکہ اس کام میں صوبائی حکومت کا عمل دخل بالکل نہیں ہو گا وزیراعلیٰ نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل بھی غور سے سنے اور یقین دلایا کہ کالج کا ایڈمنسٹریشن بلاک ان کی تجویز کے مطابق تعمیر کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مختلف بی ایس کورسز کیلئے کالج کے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے مطالبے کے جواب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ مسئلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ بھی اُٹھا یا جائے گاکوہاٹ کی تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کی سبزی و فروٹ مارکیٹ کامسئلہ بھی جلد حل کرنے کا یقین دلایا دریں اثناءچین کی جیانگ شین الیکٹرانک ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ایک وفد نے بھی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اوران سے صوبے میں سرمایہ کاری کے ماحول اور مواقع پر تبادلہ خیال کیاوزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک پالیسی کے تحت توانائی ، انفراسٹرکچر اور بعض دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…