پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

مذہبی لگاﺅسے کینسر کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ،تحقیق

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)اگر آپ مذہب سے لگاﺅ رکھتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صحت بہتر اور سران میں مبتلا ہوکر اس پر قابو پانے کے امکانات زیادہ ہیں۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
موففیٹ کینسرسینٹر کی تحقیق کے مطابق مذہبی افراد خدا پر یقین نہ رکھنے والوں کے مقابلے میں کینسر کے خلاف جدوجہد زیادہ کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ مذہب اور روحانیت کینسر کے بیشتر مریضوں کی حالت میں بہتری لاتی ہے کیونکہ مذہب پر مضبوط عقیدہ انہیں زیادہ صحت مند اور ذہنی طورپر بہتر محسوس کرواتاہے۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور وہ روزمرہ امور زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں جبکہ ان میں ذہنی انتشار(ڈپریشن)جیسے عوارض کا خطرہ بھی کم ہوتاہے۔مگرمحققین کا کہناہے کہ کینسر کو خدا کی سزا سمجھنے کی صورت میں ایسے افراد کی بیماری بگڑنے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔محققین کا کہناہے کہ مذہب اور صحت کے درمیان تعلق کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم محقق ڈاکٹر ہیتھر جم کے مطابق مذہب سے لگاﺅ کینسر کے خلاف مریض کی جدوجہد کو بڑھا دیتاہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…