پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں مون سون سیزن کے بعد ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ اورہزارہ ڈویڑن میں ڈینگی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن ڈاکٹرخالدنے بتایاکہ یوں توپورے صوبے میں ڈینگی کے حوالے سے کوئی خطرناک صورتحال درپیش نہیں البتہ حکومت نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈڈویڑن کے لوئردیر، سوات اورملاکنڈ سمیت ہزارہ ڈویڑن کے ہری پور، ایبٹ آباداورمانسہرہ میں ڈینگی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے لئے پورے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کی کیفیت میں رکھا گیا ہے اوران علاقوں میں ڈینگی کے مچھرکومارنے کے اسپرے بھی کرائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سوات میں بھی ڈینگی کی صورتحال ابھی تک قابومیں ہے جہاں پرسال 2013 میں 9ہزارسے کچھ زائد کیسزمنظرعام پرآئے تھے جواگلے سال یعنی 2014 میں 300 تک آگئے اوراب حالت یہ ہے کہ وہاں پرصرف دوکیسزمنظرعام پرآئے ہیں جن میں سے ایک باہرسے آیا ہوا لگتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پورے صوبے میں ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی سے لیکراکتوبرتک کا عرصہ ڈینگی کے مچھرکی افزائش کے لئے سازگارہوتا ہے اوراب بھی کسی حد تک خطرات موجود ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…