اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایم ایل ون منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت نے ایساکیا کہا جس کی وجہ سے چین ، پاکستان سے ناراض ہوگیا؟اہم انکشاف

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں انکشاف کیاکہ چین تحریک انصاف حکومت سے ناراض تھااس لیے ایم ایل ون منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا، ایم ایل ون منصوبے کی لاگت کم کی گئی اورکہاگیاکہ جو اضافی لاگت تھی وہ کھانچا(کرپشن ) تھا جس کے بعد چین ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں دیتاتھا۔

موجودہ حکومت اورچین نے ایم ایل ون کو فاسٹ ٹریک پر ڈال دیاہے اور لاگت بھی بڑھاکر9.8ارب ڈالر کردی گئی ہے ،ایم ایل ون کو تین فیز اور سات سال میں مکمل کریں گے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایم ویل ون پر کام جلدازجلد شروع کیاجائے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس چیئرمین محمد قاسم کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر ریلوے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ پیٹرولز کو بحال کردیا ہے مگر وہ عارضی ہی رہیں گے مگر ان کو مستقل نہیں کیاجاسکتاہے پہلے ہی ریلوے پر پنشن کابہت زیادہ بوجھ ہے ہمارے 1لاکھ 30ہزار پنشنرز ہیں ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ اگر ڈیوٹی کے دوران کوئی پیٹرولر زخمی یا شہیدہوجائے تو اس کو ریلوے ملازمین کی طرح پیکج دیا جائے۔آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بھرتی ہونے والے دس سب انجینئر ز کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی نے سفارش کی کہ ان کوجس طرح دیگر محکموں میں اس پیکج کے تحت بھرتی ہونے والوں کومستقل کردیاگیاہے۔

ان کوبھی مستقل کردیاجائے اور اس کی منظوری کابینہ سے باقاعدہ لی جائے ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایم ایل ون کے حوالے سے سوال کیاجس کے جواب میں سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رنجھا نے کمیٹی کوبتایاکہ ایم ایل ون منصوبے کا 8ارب ڈالر کاتخمینہ تھا۔

سابقہ حکومت تحریک انصاف کے رہنمائوں نے الیکشن سے پہلے سی پیک کے حوالے سے بیان دیئے اورجب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہوں نے ایم ایل منصوبے کی لاگت کم کرکے 6ارب ڈالر کردی اور کہاگیاکہ اس کے اوپر جتنی رقم اضافی تھی وہ کھانچا(کرپشن ) تھا جس کی وجہ سے چین ہم سے ناراض ہوگیااور ایم ایل ون کو معاملہ کٹھائی میں چلاگیا۔

اس کے بعد چین کی طرف سے ایم ایل ون پر کوئی مثبت جواب نہیں آتاتھا۔موجودہ حکومت آنے کے بعد 29جون کو این ڈی آر سی کے ساتھ زوم پر میٹنگ ہوئی ہے جس کے بعد ایم ایل ون پر کام فاسٹ ٹریک پر چلاگیاہے اس کے ساتھ کے سی آر کو بھی ہم سی پیک میں ڈال رہے ہیں ۔

سی پیک ایم ایل ون کا دوبارہ تخمینہ لگایا ہے 9.8ارب ڈالر بن گیا ہے ۔ اس کی فنڈنگ چینی کرنسی میں ہو یا ڈالر میں ہمیںاس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ایم ایل ون کے پہلے فیز پر3.4ارب ڈالر خرچ آئے گا اور یہ 5سال میں مکمل ہوگا پہلے فیز شروع ہو نے کے بعد دوسرا فیزبھی ساتھی ہی شروع ہوجائے گااور تیسرا فیز بھی اس طرح 7سال میں ایم ایل ون مکمل بن جائے گا۔

کراچی سے روہڑی تک پہلا فیز ہے جو 5سال میں مکمل ہوگا۔سیکرٹری نے کہاکہ نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی گئی جس میں این ایچ اے اور ریلوے کو برابری پر دیکھاجانا تھا۔ این ایچ اے کو زیادہ اور ہمیں کم پیسے دیئے جاتے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ ریلوے میں کوئی کام نہیں کرتا ہم ریلوے کو بندکردیں گے میں نے احسن اقبال کوکہاکہ آپ ریلوے کوبندکردیں۔

اب آپ ریلوے کو 45ارب کی سبسڈی دیتے ہیں پھر آپ کو 70ارب روپے دینی ہوگی ابھی ریلوے آپ کوسالانہ 62ارب روپے کماکربھی دیتاہے ۔ سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہاکہ ریلوے پاکستان کا مستقبل ہے خطے کو ریلوے کے ساتھ ہی منسلک کیا جاسکتاہے۔ ریلوے کمیٹی چین جائے اور ان کا ریلوے سسٹم دیکھے اور میڈیا کو بھی اپنے ساتھ لے کر جائے۔ریلوے کمیٹی نے سفارش کی کہ ایم ایل ون منصوبے کوجلدازجلد شروع کیاجائے ۔(

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…