پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

5 افراد کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پانچ لوگوں کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دیدی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے خزانہ ڈویژن کی سفارش پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج

کمیشن آف پاکستان کے لئےCrow Hussain and Coکو مالی سال 2021-22ء کے ایکسٹرنل آڈیٹرز کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جون 2022 ء میں ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 23900 میگاواٹ تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) نے جو بجلی پیدا کی وہ 23900 کی موجودہ گنجائش کا نصف ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جون میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک پہنچی جو تاریخی ڈیمانڈ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پچھلے چار سال راگ الاپا جاتا رہا کہ مسلم لیگ (ن) اضافی بجلی پیدا کر کے گئی۔ مریم اور نگزیب نے بتایاکہ پچھلے چار سال کے دوران کئی اہم منصوبے شروع نہیں ہوسکے، اسی وجہ سے آج ہماری بجلی کی پیداوار متاثر ہے۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر کیبنٹ کمیٹی آن لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی) کے 29 جون 2022ء کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی،ان فیصلوں میں انٹلیکچوئل پراپرٹیز آرگنائزیشن آف پاکستان (فنانشل) رولز 2022ء، انٹلیکچوئل پراپرٹیز آرگنائزیشن آف پاکستان (سروس) رولز 2022ء، پبلی کیشن آف لاز آف پاکستان (ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری سمیت نیشنل اکائونٹیبلٹی (ترمیمی) بل 2022ء شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فاقی کابینہ نے کابینہ ڈویڑن کی سفارش پر کابینہ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن کے 24 جون 2022ء کے منعقدہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر بھی غور کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لیگل فریم ورک گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی ٹو جی) کمرشل ٹرانزیکشنز کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی (پی ایس ایم

سی) ٹرانزیکشنز کے حوالے سے غور ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے پر بھی غور کیا،سولر انرجی پر ٹاسک فورس کی پریزنٹیشن کو اگلے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت کے بارے میں قائم ٹاسک فورس موجودہ بجٹ 2022ء میں دی گئی مراعات پر عمل درآمد کے لئے اپنی تجاویز کابینہ کو پیش کرے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…