بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

اورنج لائن ٹرین عام آدمی کیلئے آسانیاں فراہم کرے گی‘ مجتبیٰ شجاع

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع
الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے میٹرو بس پراجیکٹس شروع کرکے آرام دہ سفر کو فروغ دیا ہے اور اس طرح عام آدمی کو سفر کی معیاری سہولت فراہم کرکے صاحب ثروت افراد اور عام آدمی کے فرق کو ختم کردیا ہے،اورنج لائن ٹرین عام آدمی کیلئے مزید آسانیاں فراہم کرے گی،جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بھی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہے اورملتان میٹرو پراجیکٹ، صاف پانی کے پراجیکٹ ، فارم ٹو مارکیٹ روڈز اور قائداعظم سولر پارک سمیت دیگر منصوبوں سے جنوبی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرکے وزیراعلیٰ نے اندھیروں سے روشنی تک کا سفر تیز کر دیا ہے اور 150ارب روپے کھیت تا منڈی سڑکوں کیلئے فراہم کرنے سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے سے زرعی انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی علم دوستی کا ثبوت اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بجٹ کی کل رقم کا 27فیصد 310ارب 20کروڑ روپے تعلیم کے شعبہ کیلئے مختص کیا ہے۔ شعبہ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ 990ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی تنصیب، 7550سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی، 4700سکولوں کی عمارات کی دوبارہ تعمیر اور 500نئے سکول کھولے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے کم ترقی یافتہ اضلاع کے عوام کے سماجی و معاشی رتبہ کو بلند کرنے سے کئی پراجیکٹس جنوبی پنجاب کے علاقوں میں شروع کئے گئے ہیں جن میں بہاولپور میںشمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ قائداعظم سولر پارک شروع کیاجاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب گیارہ اضلاع میں30ارب روپے سے صاف پانی پروگرام کا اجرا کیا گیاہے جبکہ جنوبی پنجاب میں ہی150ارب اپنے کی لاگت سے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلی کے رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں76ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا عظیم الشان کا منصوبہ شروع کیا گیا جبکہ پورے صوبے میں مساوی ترقی کے اصولوں کے تحت بجٹ کی رقوم مختص کی گئی ہےں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…