کراچی (این این آئی) ملک میں کسانوں پر بھی مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے، کھاد کی فی بوری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 470 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کی بوری ایک ہزار 770 روپے کے بجائے دو ہزار 200 روپے میں فروخت ہوگی۔ملک بھر میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں چھبیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فی بوری پچانویں سو روپے کے بجائے 12 ہزار ایک سو 56 روپے میں فروخت ہوگی۔