ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چینی فو ج کا اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف بھرپور جوابی اقدامات کر نے کا اعلان

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کہ فی نے کہا ہے کہ چین کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی سے نمٹنے کے لیے معقول، طاقتور ، پیشہ ورانہ اور محفوظ اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ چینی فوج ایسے خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف بھرپور

جوابی اقدامات کرے گی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ایک معمول کی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ آسٹریلوی اور کینیڈین فریقوں کے متعلقہ بیانات حقائق کو مسخ کرتے ہیں۔آسٹریلوی فوجی طیارے جاسوسی کے لیے چین کے شیشا جزائر کے قریب فضائی حدود میں داخل ہوئے اور انہوں نے چین کی بار بار کی وارننگ کو نظر انداز کیا اور اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے فوجی طیاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی اشتعال انگیزی سے چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ غلط معلومات پھیلانا بند کریں، چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اور سمندر اور فضا میں تناؤ پیدا کرنے والے اقدامات کو روکیں، اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔وا ضح رہے کہ حالیہ دنوں آسٹریلیا اور کینیڈا نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے اْن کے فوجی جہازوں کو نام نہاد روکنے سے متعلق واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…