پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دو مہینے میں جتنی مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی ،معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کو نقصان نہیں ہوگا، عمران خان

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ ،معیشت نیچے جائیگی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟،دو مہینے میں جتنی مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے

ساڑھے3سال میں نہیں تھی ،جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کاپاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رجیم چینج کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دورمیں معیشت بہتر ہو رہی تھی تحریک انصاف دورمیں زراعت،انڈسٹری ، دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کوبیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ،ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں ،دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی جوقیمت اس وقت قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے ذمہ دار کون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کیلئے ہوگا ،ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے ان کے 1100ارب معاف کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان میں بیسزمل جائیں اور اسے اپنے فائدے کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کاپاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟

کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے ان لوگوں کوہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ ،معیشت نیچے جائیگی تو کیا نیوٹرلز کیلئے نقصان نہیں ہوگا؟۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…