اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پاک افغان تجارت سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ کوئلے کی برآمدی مالیت میں 100فیصدسے زائد اضافہ ہونے سے کسٹم ڈیوٹی بھی دگنی ہو جائے گی اور فی ٹن ڈیوٹی 60ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔سرحد چیمبر آف کامرس کے عہدیدار شاہد حسین نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے کوئلہ مہنگا کیے جانے پر سیمنٹ، سٹیل اور توانائی سمیت تمام صنعتیں متاثر ہوں گی۔فرنس آئل مہنگا ہونے کی وجہ سے بیشتر صنعتوں نے کوئلہ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا لیکن اب کوئلہ بھی مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے۔