ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وفاق نےصوبوں سے مشاورت کے بغیر آئی ایم ایف شرط مان لی

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نےصوبوں سے مشاورت کے بغیر آئی ایم ایف شرط مان لی۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں صوبوں سے 800 ارب روپےسرپلس کی آئی ایم ایف کی شرط وفاقی حکومت نے مان لیں۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف شرائط پر مبنی معاہدہ صوبوں کو بھیج دیا ہے۔کےپی حکومت نے آئی ایم ایف کےلیے

صوبوں کو بھیجے جانے والے ایم او یو پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرخزانہ کےپی تیمور سلیم جھگڑا نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔ خط کے مطابق افسوس ہےصوبوں سےمتعلق آئی ایم ایف شرائط پرہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا معاہدےپردستخط سے پہلے چاہتےہیں وفاق کےپی کےمالی مسائل حل کرے جب کہ وفاق سابق فاٹا کے عوام کیلئےصحت کارڈ پروگرام اور فنڈزیقینی بنائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نئےمالی سال کےبجٹ میں وفاق قبائلی اضلاع کے فنڈز کا انتظام کرے سابق فاٹا کا بجٹ پہلے ہی 77ارب سےکم کر کے 60 ارب کر دیا گیا تھا، وفاق کےپی معاہدےکےمطابق خیبرپختونخوا کو قومی ہیلتھ پروگرام فنڈز دیاجائے۔خط کے مطابق وفاقی حکومت پہلےہی معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےفنڈزروک چکی ہےوفاق کی جانب سے کےپی کوقومی ہیلتھ پروگرام کےماہانہ3ارب ملتےتھے وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کو فوری بحال کرے، کےپی کو 1998کی مردم شماری کی بنیادپراین ایف سی سےحصہ دیا جا رہا ہے، کےپی کوقبائلی اضلاع کےانضمام کے بعد کی آبادی پرفنڈزفراہم نہیں کیےجارہے صوبےکابجٹ پورا ہو گا تو ہی آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کرناممکن ہو گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ سندھ نے 35 ارب اور بلوچستان نے 100 ارب خسارےکابجٹ دیا وفاقی حکومت سےبجٹ کیلئےپیسےنہ ملےتوایسامعاہدہ مذاق ہو گا بجٹ کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل حامی بھرتےہیں اگلےدن وفاق سےالگ پیغام آتاہے ریفارم کرنی ہے تو ملک کیلئے وفاقی حکومت سےبھی بات کریں گے بجٹ میں ہم جتنےبھی پیسے بچا سکتے تھے بچائے ہیں کےپی حکومت کےبجٹ میں بہت سےعوام دوست اقدامات ہیں، کفایت شعاری کیلئے بھی کےپی حکومت نےکئی اقدامات اٹھائے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی جس پربہت افسوس ہوا قبائلی اضلاع کا حصہ تو ہر سال 20 فیصد بڑھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…