ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے پوسٹر ز پر عمران خان کیساتھ سدھو موسے والا کی تصویر

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کے حال ہی میں قتل کیے جانے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی تصویر ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آویزاں پوسٹر پر دیکھی گئی۔سدھو موسے والا کی تصویر پنجاب میں ہونے والے

ضمنی الیکشن میں ملتان کے حلقے پی پی 217 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے پوسٹر پر شائع ہوگئی۔ اس تصویر نے سدھو کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،وائرل پوسٹر پی ٹی آئی کے ملتان کے حلقے پی پی 217 سے امیدوار زین قریشی کی الیکشن مہم کا ہے جس میں زین قریشی کے ساتھ پوسٹر پر سدھو موسے والا کے سپر ہٹ گانے ’295‘ کا حوالہ دیتے ہوئے گلوکار کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے،اس کے علاوہ پوسٹر پر زین قریشی کی تصویر کے ہمراہ پی ٹی ا?ئی کے چند عہدیداران کے نام اور تصویریں شائع ہیں،پوسٹر پر اپنے ساتھ سدھو موسے والا کی تصویر وائرل ہونے پر بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جس نے بھی سدھو موسے والا کی تصویر پوسٹر پر چھپوائی اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ اس تصویر کی وجہ سے پوسٹر بہت زیادہ وائرل ہوگیا تاہم اس سے پہلے ہمارا کوئی پوسٹر اتنا وائرل نہیں ہوا۔زین قریشی کا کہنا تھا کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس نے سدھو موسے والا کی تصویر پوسٹر پر چھپوائی اور اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…