ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ کا نوپورشرما کوگستاخانہ بیان پرمعافی مانگنے کاحکم

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پربی جے پی کی ترجمان نوپور شرماپراظہاربرہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیدیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،

عدالت نے نوپورشرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا

جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا،عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے

ان کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا

تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما پیش ہونے کو تیارہیں۔ جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…