پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے ان پر اعلیٰ سطح پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ہفتہ کے روز سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ضلع صوابی کے نمائندہ وفد جس میں نومنتخب بلدیاتی کونسلر بھی شامل تھے ، سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس اطلا ع پر برہمی کا اظہار کیا کہ تمباکو کمپنیاں کاشتکاروںکے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے باوجود اُن کی تمباکو کی فصلوںکو مسترد کر رہی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی سفارش پر اُنہوںنے صوابی کے عوام کو درپیش گیس اور بجلی کے مسائل وفاقی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اُٹھائے ہیں اور ان مسائل کے جلد حل کیلئے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے اُنہوں نے وفد کو بتایا کہ تربیلا پاور ہاﺅس سے صوابی کو بجلی کی براہ راست فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے جورواں مالی سال کے آخر تک مکمل ہو گاتربیلا ڈیم کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے علاقے کے نومنتخب کونسلروں سے کہاکہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی متفقہ اور قابل عمل تجویز تیار کرکے پیش کریں وفد میں شامل منتخب بلدیاتی کونسلروں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، سپیکر اسد قیصر اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی شکل میں اختیارات کی منتقلی کے عمل کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ اس سے مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اُنہوں نے بلدیاتی نظام کی کامیابی اور اپنی صلاحیتوںکے مطابق عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کا یقین دلایا وفد نے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق اپنے اعتراضات بھی پیش کئے جس پر وزیراعلیٰ نے یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی باقاعدہ طور پر تجاویز مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے صوبائی اور بلدیاتی سطح پر انتخابات میں اسلئے بھاری کامیابی حاصل کی کہ اس نے ایک ایسی تبدیلی کا ایجنڈا پیش کیا جس سے پور ا نظام تبدیل ہو، کرپشن کا خاتمہ آئے،ادارے مضبوط ہوں، محکموں کے اُمور میں شفافیت آئے اور ہر سطح پر میرٹ یقینی ہو اُنہوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ بد قسمتی سے ہمارے سابق حکمرانوں نے اداروں کے استحکام کو نظر انداز کیا جس کے باعث پاکستان ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اداروں کو خود مختار بنادیا ہے تاکہ لوگ ان پر اعتمادکریں اور اسی پالیسی کے تحت صنعتی بستیوں اور ہسپتالوں و صفائی وغیرہ کے نظام کو شراکتی بنیادوں پر نجی شعبے کے حوالے کرکے ان میں حکومتی اداروں کی مداخلت کم کی گئی جبکہ میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بھرتیاں سفارش کی بجائے این ٹی ایس ٹیسٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے کی جارہی ہیں وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اداروں کو خود مختار بنانے کی اس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلدیاتی حکومتوں کی سیاسی وفا داریوں سے بالاتر ہوکر یکساںطور پر اُن سے مکمل تعاون کرے گی اُنہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے صوبائی حکومت کے ہاتھ بھی مضبوط کریں کیونکہ اس نظام سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے دریں اثناءلوئر دیر کے ایک وفد نے بھی ایم این اے شہر یار خان، صوبائی وزیر امتیاز شاہد قریشی اور پی ٹی آئی کے آرگنائزر فضل محمد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
ہیکل سلیمانی
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو



















































