جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلی سے انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونیکی تصدیق

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں پالتو بلی سے مالکن میں کووڈ منتقل ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلیاں دیگر بلیوں میں وائرل انفیکشن پھیلانے کا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سے انسان میں انفیکشن

کی منتقلی کا واقعہ یقینا اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔اب تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کو پہلی مرتبہ ٹھوس شواہد ملے ہیں جن میں بلیوں کو ان جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جو انسانوں میں وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ایک تحریر میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ کے سائنسدانوں کے مطابق جانوروں کی ایک سرجن کو بلی سے کورونا وائرس ہوا ہے۔محققین کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے امکان تھا کہ بلیاں انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتی ہیں تاہم اس کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے لیکن اب ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔تحریر کے مطابق بلی نے ڈاکٹر کے چہرے پر چھینکا جس کی وجہ سے وائرس ڈاکٹر میں منتقل ہوا، حتی کہ ڈاکٹر نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے لیکن آنکھیں کھلی تھیں۔سرجن میں وائرس کے آثار نمودار ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا، بعدازاں بلی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی۔ ھائی لینڈ میں پالتو بلی سے مالکن میں کووڈ منتقل ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلیاں دیگر بلیوں میں وائرل انفیکشن پھیلانے کا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سے انسان میں انفیکشن کی منتقلی کا واقعہ یقینا اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…