اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پولیس سٹیشن میں لیڈی ڈاکٹر پر تشددکا واقعہ ایس ایچ او کوکڑی سزا سنا دی گئی

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر (این این آئی)بہاولنگر پولیس نے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل اکائونٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کو عہدے سے

ہٹا کرکارروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پر دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا تھا۔پولیس نے کہا کہ شوہر خود نہ آیا تاہم اس کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر لیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔پولیس نے عدیل پر مقدمہ درج کر کے اسے فوری گرفتار کرلیا ہے، جو جیل جاچکا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنے ہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…