اسلام آباد( نیوزڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا متحدہ کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون ، استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت ، فاروق ستار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے متحدہ اور آپ کے ثالثی کے کردار کی کوئی قدر نہیں کی۔تفصیلات کے مطابقمتحدہ کو اسمبلی میں واپس لانے کے لیے مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں ، متحدہ کی جانب سے استعفے واپس نہ لینے کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمن نے متحدہ رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں صرف خانہ پوری ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں صرف خانہ پوری ہو۔ پارلیمنٹ کے باہر رہ کر نوجوانوں کو تعلیم دے کر اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔فاروق ستار نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استعفے واپس نہ لینے کا فیصلہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کیا ہے ، وزیر اعظم نے ہمارے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔
فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































