اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے،اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا ۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں اسحاق ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے وزرات خزانہ فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریںآئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے۔