کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل بلوچ کی ملا قات ، ملا قات میں وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ٹینکر ڈرائیور کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین اورفیصل بلوچ کو انکی انسانی خدمت کے اعتراف میں 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جا کر بہت سے قیمتی جانوں کو بچانا قابل تعریف عمل ہے،ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی بھی موجود تھے۔