پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں چینی کمپنی کی مددسے تیار طویل ترین پل عوام کے لیے کھول دیاگیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں آٹھ سال کے عرصے میں دریائے پدما پر تعمیر کردہ نیا طویل ترین پل باقاعدہ افتتاح کے ایک روز بعد عوامی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس پل کی لمبائی ساڑھے چھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ 6.51 کلومیٹر طویل پل تقریبا 3.6 بلین امریکی ڈالر کے برابر لاگت سے تعمیر کیا گیا۔اس عظیم الجثہ تعمیراتی منصوبے پر کام کے دوران حکومت کو سیاسی اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید اور کرپشن کے الزامات سمیت کئی طرح کے مسائل کا سامنا رہا۔ اس منصوبے میں کینیڈا کی ایک تعمیراتی کمپنی بھی شامل تھی اور پروجیکٹ پر پیش رفت کے دوران رشوت اور بدعنوانی کے الزامات اور دیگر اسکینڈلز کے باعث عالمی بینک سمیت کئی بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اس پل کی تعمیر کے لیے رقوم فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ابتدائی منصوبہ بندی کے مطابق ورلڈ بینک کو اس منصوبے کے لیے 1.2 بلین ڈالر مہیا کرنا تھے۔بیرونی فنڈنگ سے انکار کے بعد ڈھاکہ حکومت کو اربوں ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ ملکی مالی وسائل سے ہی مکمل کرنا پڑا۔ اس پل کی تعمیر اور اس کے استعمال میں آ جانے سے دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کی دوسری سب سے بڑی سمندری بندرگاہ مونگلہ کے مابین فاصلہ تقریبا 100 کلومیٹر کم ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…