لندن(نیوز ڈیسک) کیا آپ کو دفتر میں کام کے وقت نیند آتی ہے تو زیادہ فکر مند ہوناچھوڑ دیں کیوں کہ آپ اکیلئے اس مسئلے سے دوچار نہیں ہیں آپ جیسے بے شمار افراد موجود ہیں ۔ مگر گھبرائیں نہیں تھوڑی سی محنت آپکو اس مسئلے سے چھٹکا را دلا سکتی ہے امریکی محکمہ صحت کی ایک رکن جینیفر ٹرگوئس نے حال میں تین کمپنیوں کے تقریباً1,139 ملازمین پر تحقیق کی ہے ۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ جینیفر نے دوران تحقیق پتہ لگایا کہ تقریباً 15 فیصد ملازمین ہفتے میں کم ازکم ایک دفعہ دفتر ی اوقات میں ضرور سو جاتے ہیں ۔ نیشنل سیلپ فاونڈیشن کی طر ف سے پیش کردہ ایک اور تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 29 فیصد افراد دفتر میں کام کے وقت سو جاتے یا نیند کے غلبے کے باعث انگھتے رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں 36 فیصد افراد ڈرائیونگ کرتے ہوئے اونگھتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ رات کے وقت مناسب نیند نہ لینا ہے ۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپکی وقت مناسب نیند نہ لینا ہے ۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپکی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ دن تک مسلسل کافی نیند لینے والے افراد خصوصاً خواتین میں توانائی کی بے حد کمی واقع ہوجاتی ہے علاوہ ازین مدافعتی نظام کی کمزوری دل کی بیماریاں ، زیابطیس اور موٹاپے جیسے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ جینیفر نے مزید بتایا کہ کم نیند لینے والے افراد ہر وقت دباو اور تھکاوٹ کا شکار ہتے ہیں جس کے باعث انکی کام کرنے کی صلاحیت اور قوت فیصلہ بڑی حد تک متاثر ہوتی ہے ۔ ماہرین نے اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے چند تجاویز بھی پیش کی ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































