جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

ترک کمپنیوں نے پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ترک کمپنیوں نے پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا ہے، کمپنیوں نے پاکستان کے خلاف 23کروڑ ڈالر(جو کہ پاکستانی تقریباً 48ارب 34کروڑ روپے بنتے ہیں) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔موقر قومی روزنامے ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ

کے مطابق ترک کمپنیوں کی جانب سے یہ دعویٰ انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس(آئی سی ایس آئی ڈی)میں یہ شکایت پنجاب کی سابق بزدار حکومت کی بدانتظامی کے سبب درج کرایا گیا ہے۔ یہ کمپنیاں البراک (Al-Bayrak)اور اوزپاک(Ozpak)ہیں جو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے شکایت میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، وزیر قانون، وزیردفاع، وزیرخارجہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیراور اے جی پی آفس کو فریق بنایا گیاہے۔یاد رہے کہ یہ کمپنیاں دس سال قبل اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئی تھیں اور یہاں سرمایہ کاری کی تھی۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد نے دونوں کمپنیوں کی انتظامیہ سے استنبول میں ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کرنا اور ان کے تحفظات دور کرنا تھا مگر ان ملاقاتوں کے باوجود کمپنیوں نے انٹرنیشنل ٹربیونل سے رجوع کر لیا ہے۔ 2سال قبل عثمان بزدار حکومت کے دوران 20دسمبر 2020ء کو دونوں مذکورہ کمپنیوں کے لاہور میں واقع دفاتر پر دھاوا بولا گیا اور کمپنیوں کا سازوسامان ضبط کر لیا گیا تھا۔ اسی معاملے کو لے کر یہ کمپنیاں عالمی ٹربیونل میں گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…