ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپراسٹارسلمان خان ایک بار پھر بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 19 ویں سیزن کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان شوکے ابتدائی تین ماہ کی میزبانی کریں گے اوران کے عوض انہیں 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے تک کی ادائیگی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بگ باس 19 کا پریمیئر 30 اگست کو نشر ہوگا جبکہ پرومو 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے، سیزن 17 اور 18 کے لیے بالترتیب 200 اور 250 کروڑ روپے معاوضہ لیا گیا تھا۔
اس بارسیزن کی مجموعی مدت پانچ ماہ ہوگی جبکہ ابتدائی تین ماہ کے بعد امکان ہے کہ فرح خان، کرن جوہر یا انیل کپورمیزبان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔شرکا کی فہرست تاحال حتمی نہیں تاہم 20 ممکنہ امیدواروں کے نام میڈیا میں زیر گردش ہیں، جن میں متعدد مشہور اداکار بھی شامل ہیں، مداحوں کی نظریں اب سلمان خان کی میزبانی اورشو کی تھیم پرمرکوز ہیں۔